30 مارچ 2013 - 19:30

کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ پارٹیاں بدلنے والے لوگ اپنے نفس کے غلام اور مفادات کے اسیر ہیں، جو پارٹیاں ان کا استقبال کرتی ہیں، یہ بھی غلط عمل ہے۔

ابنا: کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا کہ حکمران دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہوگئ۔  سید منور حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے، حکمران کرپشن کے دلدادہ ہیں، عوام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ نہ دیں، امت مسلمہ کی بیداری میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔  جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ ہم ملک میں کرپشن فری معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں، نام نہاد حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، یہ لوگ جعلی ڈگریوں پر حکمران بنے رہے، جو آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے مکمل خلاف ہیں۔ منور حسن نے کہا کہ پارٹیاں بدلنے والے لوگ اپنے نفس کے غلام اور مفادات کے اسیر ہیں، سیاستدان ایک جماعت چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں، جو پارٹیاں ان کا استقبال کرتی ہیں، یہ بھی غلط عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں سے رابطہ کریں گے، پچھلے 60 سال میں جماعت اسلامی کے ایک ہزار کے قریب لوگ منتخب ہوئے، جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ہے، کسی کارکن پر کرپشن کا الزام نہیں، عوام کو غریب سے غریب تر کرنے والے سیاستدانوں کو ایکسپوز کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242